لاہور (سپیشل رپورٹر) لبیک پاکستان ہر محاذ پر لبرل اور سیکولر طاقتوں کا مقابلہ کرے گی کیونکہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں نظام مصطفیﷺ کا نظام نفاذ کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔الیکٹرانک میڈیا ہو یا سوشل میڈیا ہو دینی قوتوں کو دبانے کی کو شش کی جاتی ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ حکومتی ادارے بھی سیکولر قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پیجز کو حکومت کی طرف سے بلاک کیا جارہا ہے جو قابل مذمت اور باعث تشویش ہے ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے جامع مسجد رحمت العلمین میں سوشن میڈیا کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ نعیم عارف نوری، صاحبزادہ حافظ سلمان علی، محمد اعجاز رسول، صاحبزادہ عثمان علی جلالی اور حافظ محمد اویس کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کی تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی گئی اور نوجوانوں کو لادینی قوتوں سے سوشل میڈیا کے محاذ پر مقابلہ کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔
تحریک لبیک ہر محاذ پر لبرل اور سیکولر قوتوں کا مقابلہ کریگی: علامہ خادم رضوی
May 01, 2018