سندر روڈ خستہ حال‘ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز عوام کیلئے وبال جان

سندر (خصوصی رپورٹ) ملتان روڈ سندر سے رائیونڈ جانے والے روڈ پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں منتخب نمائندوں نے پانچ سال گزرنے کے بعد بھی اس جانب توجہ نہ دی اور اسی روڈ پر بھاری ٹریفک ہمہ وقت رواں رہتی ہے جگہ جگہ سے ٹوٹا روڈ کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ اسی چوک پر غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ٹریفک جام کا باعث بنتا ہے۔‘ سندر سے رائیونڈ تک کوئی وارڈن بھی موجود نہیں ہوتا اس صورتحال پر سندر کے مکینوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ایم این اے افضل کھوکھر اور سی ٹی او اس صورت حال کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...