یونیورسٹی آف دی لاہور کا آٹھواں کانووکیشن

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور کا آٹھواں کانوو کیشن یونیورسٹی مین کیمپس ڈیفنس روڈ منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر 6000+طلبا و طالبات میں ڈگریاں گولڈمیڈلز اور ایوارڈ تقسیم کے گئے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کیمشن علی رضا گیلانی کو بطور مہمان خصوصی تھے۔جبکہ چیئرمین بورڈآف گورنراویس اے روف، ایم اے روف ، والدین، سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔ صو بائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یو نیو رسٹی آف لاہورملک کے لئے پڑھے لکھے او رقابل گریجویٹس تیار کرنے میں اہم کر دار ادا کررہا ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ان کا نام روشن ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور کے آٹھویں کانووکیشن کے موقع پراپنے صد ارتی خطاب میں کہا ۔

ای پیپر دی نیشن