لاہور (سٹاف رپورٹر) مقامی سکول ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد اٹارا نے کہا ہے کہ ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت انکی نشوونما کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہے۔ وہ مقامی گروپ آف سکولز کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’اولاد کی تربیت میں ماں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میڈم پروین ساجد ہیڈ آف ACRU ڈیپارٹمنٹ، میڈم عظمی خاں نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سکولز کے بانی حاجی شیخ محمد شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔جبکہ تقریب میں شیخ مقبول حسین ڈائریکٹر، حافظ محمد اشرف، سر مبشر کے علاوہ طلبا و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد شریک تھی۔