پاک بحریہ کے 2کموڈورز مرزا فواد امین اور ذاکر اﷲ کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر تر قی

اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کے 2کموڈورز مرزا فواد امین اور ذاکر اﷲ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی‘ ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین اور ریئر ایڈمرل ذاکر اﷲ نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 2کموڈورز مرزا فواد امین اور ذاکر اﷲ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر تعینات رہے اور چین میں پاکستان کے نیول اتاشی بھی رہے۔ ریئر ایڈمرل ذاکر اﷲ نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا وہ کئی اہم کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...