لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے2014ء کے دھرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان اور طاہر القادری سے 25 مئی کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔