ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی) ضلع بولان کی تحصیل بھاگ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی پر بجلی کا تار آن گرا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4خواتین جاں بحق 6زخمی ہو گئیں۔ جنہیں بھاگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز فورس کے مطابق پیر کے روز بھاگ کے علاقے کالرا میں ٹریکٹر ٹرالی پر بجلی کا تار گرنے سے 4خواتین در بی بی، رقیہ بی بی، رابعہ بی بی اور شاہ بی بی جاں بحق6افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ زخمیوں کو بھاگ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا، متاثرہ افراد ربیع کے علاقے سے گندم کی کاشتکاری کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقے کالرا ٹریکٹر ٹرالی پر جا رہے تھے کہ راستے میں واقعہ پیش آیا۔