نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے تین اضلاع میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ بیہار کے وزیر اعلی نیتش کمار نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طبی حکام کو زخمیوں کا علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک، 8 زخمی
May 01, 2018