حج پر حملوں کا منصوبہ، موساد کے 2 جاسوسوں کا سعودی عرب میں ٹرائل

May 01, 2018

ریاض (اے ایف پی+ سنہوا+نوائے وقت رپورٹ) رواں برس حج کے موقع پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام پر اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے 2 جاسوسوں کا ٹرائل شروع ہو گیا۔ دونوں کو عدالت پیش کیا گیا۔ اگست میں حج ہو گا اور سعودی حکومت نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے ہیں۔ ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔سعودی عرب میں دو اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گیا۔
سعودی اخبار کے مطابق دونوں اسرائیلیوں پر دوران حج دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لئے جاسوسی کرنے کا بھی الزام ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں