عمان (سنہوا) شاہ عبداللہ دوم ٹریننگ سنٹر میں سالانہ وارئیر کمپی ٹیشن شروع ہو گیا جس میں 25 ممالک کی سپیشل فورسز کے اہلکار شریک ہو رہے ہیں۔ اردنی فورسز نے لینڈنگ، حملے ناکام بنانے سمیت اہم عسکری مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے 30 اپریل سے 7 مئی تک جاری رہیں گے۔ 25 ممالک کی 40 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں چینی افواج کی اس مقابلے میں 2 ٹیمیں مہارت کا خصوصی مظاہرہ کریں گی۔ لبنان، سوڈان، آسٹریا، امریکہ، قطر، قزاقستان، بھارت، عمان، کینیا، یونان، سویڈن، ترکی، یوکرائن اور پرتگال حصہ لے رہے ہیں۔ مقصد اہلکاروں کی صلاحیت بڑھانا ہے۔