اسلام مزدوروں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے: ذکر اللہ مجاہد

 لاہور ( سپشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ اسلام سے زیادہ کسی مذہب میں نہیں ہے ، ملک میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ صرف اور صرف اللہ اور رسول ﷺ سے محبت رکھنے والی قیادت ہی کر سکتی ہے ۔ یکم مئی تو صرف ایک سمبل ہے ورنہ اسلام میں تو ہر دن مزدور دن ہے اور نبی اکرم ﷺ سے زیادہ مزدور کے حقوق کا تحفظ کسی نے نہیں کیا جبکہ ایک دن منا کر مزدورں کے حقوق پورے نہیں کیے جا سکتے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے دورے اقتدار میں سب سے زیادہ استحصال مزدور کا ہی کیا ہے ۔ انڈسٹریز میں ٹھیکیدار ی نظام اس کی سب سے بڑی مثال ہے جو کہ غریب مزدور کا خون چوس رہا ہے اور اسے اجرت نہ ہونے کے برابر دی جارہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن