قومی ٹیم میں کسی بھارتی کھلاڑی کو نہیں کھلایا : کبڈی فیڈریشن

May 01, 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان پاکستان کبڈی فیڈریشن طیب گیلانی نے کپتان اورکوچ و کھلاڑیوں کے ہمراہ ورلڈ کپ آسٹریلیاکے بارے میں پریس کانفرنس کی انہوںنے بتایا کہ پاکستانی کبڈی ٹیم نے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کلدیپ باسی کے دعوت نامہ پر ٹیم بھیجی تھی ۔ جس میں صرف پانچ کھلاڑیوں اور کوچ کا ویزہ ملا تھا پاکستانی دو کھلاڑی صدام حسین اور حمزہ پہلے سے آسٹریلیا میں موجود تھے آرگنائزنگ کمیٹی نے 2کینیڈین کھلاڑیوں کو قانون کے مطابق کھیلایا ، پاکستانی ٹیم میں کوئی انڈین کھلاڑی نہیں کھیلا۔پاکستان میں صرف ایک ہی کبڈی فیڈریشن ہے جس کو گورنمنٹ آف پاکستان کی سرپرستی حاصل ہے ۔ چند لوگوں نے پراپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی جوبری طرح سے ناکام ہوئی۔

مزیدخبریں