کراچی(ہیلتھ رپورٹر) قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج سابق ہاکی اولمپئن منصور احمد روبصحت ہیں‘ انہیں دل کے لئے مکینیکل ڈیوائس LVADکی فوری ضرورت نہیں‘ یہ بات NICVD شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ ڈاکٹر حمید اللہ نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کی ہدایات پر منصور احمد کیلئے امریکہ سے مکینیکل ڈیوائس منگوائی جارہی ہے جبکہ پاکستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں پہلی بار اس تکنیک کو متعارف کروانے کیلئے تیار ہیں‘ دو ماہ زیر علاج رہنے کے بعد انکی صحت میں بہت بہتری آئی ہے ڈاکٹر پرویز کے زیرنگرانی انکے پھیپھڑوں کا پانی نکالا گیا اور دل کے دائیں جانب وینٹریکلز نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ انہیں گھرجانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔