لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کامن ویلتھ گیمز 2018ء میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعام دینے کے لیے 10 مئی کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیدی ہے۔ کامن ویلتھ 2018ء میں پاکستان نے ایک گولڈ اور چار برانز میڈلز جیتے تھے۔ پاکستان کے انعام بٹ نے گولڈ جبکہ مزید دو ریسلرز طیب رضا، محمد بلال اور ویٹ لیفٹینگ میں طلحہ طالب اور نوح دستگیر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس میں قومی ہیروز میں 90 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ عامرعلی احمد کی درخواست پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کامن ویلتھ گیمز میں ایک گولڈ اورچار براؤنز میڈلز جیتے والے پہلوانوں اورویٹ لفٹرز کو ملاقات کیلئے 10مئی 2018ء کو وزیراعظم ہاؤس میں دعوت دی ہے جہاں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ کو 50لاکھ روپے، براؤنزمیڈل جیتنے والے پہلوان طیب رضا اعوان کو10لاکھ روپے،براؤز میڈل جیتنے والے پہلوان بلال عرف بلی بٹ کو 10لاکھ روپے، براؤز میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو 10لاکھ روپے اوربراؤز میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹرنوح دستگیربٹ کو 10لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
وزیراعظم10 مئی کو کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والے ریسلرز کو انعامات سے نوازیں گے
May 01, 2018