اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے عدیم المثال اجتماع نے سیاسی پنڈتوں کے تمام اندازے غلط ثابت کر دئیے انشاء اللہ قوم عمران خان کے ساتھ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لئے ہم آواز اور ہم قدم رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر نفسیات و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی نارتھ پنجاب ڈ اکٹر نوشابہ منان کیانی نے یوتھ وفد سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندہ دلان شہر لاہور کی ریکارڈ شرکت نے تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو ’’خرید‘‘ لیا ہے انشاء اللہ عمران خان اور تحریک انصاف انقلابی منشور کے 11 نکات کے ساتھ پاکستان اور قوم کی تقدیر بدلے گی۔
زندہ دلان شہر کی ریکارڈ شرکت‘ پی ٹی آئی تمام وعدے پورے کریگی،ڈاکٹرنوشابہ کیانی
May 01, 2018