راولپنڈی (نیوزرپورٹر)راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے ڈھوک سیداں برف خانہ چوک کے علاقے میں جعلی مشروب بنانے والے ڈسٹری بیوشن کے خلاف کاروائی کے دوران 665 عدد بوتلیں قبضے میں لیں ۔تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ برانچ کے عملے نے ڈھوک سیداں ،برف خانہ کے علاقے میں جعلی سافٹ ڈرنکس کی ڈسٹربیوشن کے خلاف کاروائی میں فریش کولا ،فریش لیمن ،فریش لیچی ،فریش مالٹا ،اور فریش انار کے نام سے تقریبا 665 عدد بوتلیں قبضے میں لیں اور نمونہ جات لیبارٹری بھیج دیے گئے اس کے علاوہ Hardees ،Fast Food کو غیر معیاری صفائی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقے ٹینچ بھاٹہ ،ڈھوک سیداں ،برف خانہ ،اور پپلز کالونی کے علاقے سے مختلف ریسٹورنٹ ،فاسٹ فوڈ ،جنرل سٹور ،اور کارخانوں سے 30 کھانے پینے کے نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے ۔