مزدوروں کےعالمی دن پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکاگوکےمزدوروں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،ان مزدوروں نےبنیادی حقوق کےتحفظ کےلیےقربانیاں دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آج ہم دنیابھرکےمزدوروں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،آج محنت میں عظمت کی تجدیدکرتےہیں،یوم مزدورہمیں دنیابھرکی ترقی وخوشحالی میں مزدوروں کےکردارکوسراہنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ پاکستانی ترقی کے پیچھے اصل کردار افرادی قوت کا ہے، مزدوروں اور انکے خاندانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئےوفاقی و صوبائی حکومت ہر قسم کے تعاون اور اقدامات کےلئے مکمل پر عزم ہیں ، پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں صحتمند ، باعلم اوراچھی آمدنی والی افرادی قوت ہی بہتر پاکستان کےلئے کام کر سکتی ہے ۔محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع پرصدرمملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مئی قومی ترقی کےلیےنیتی سےکام کرنےکےعہدکادن ہے،عہدکرناہوگاکہ آجرمزدورکےحقوق کی ادائیگی بنائےگا۔صدرمملکت کا کہنا تھاکہ رسول اللہ کےفرمان کےمطابق محنت کش اللہ کادوست ہے،حدیث کےمطابق مزدورکاحق پسینہ خشک ہونےسےقبل اداکرناچاہیے،اسلام نےمحنت کشوں کو جو حقوق دیئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔انھوں نے مزید کہاکہ مزدوروں کےلیےتمام پالیسیاں اسلام کےسنہری اصول پراستوارہیں،حالیہ بجٹ میں محنت کشوں کےمعاوضوں میں معقول اضافہ کیاہے ۔