سی آئی اے کوتوالی، 34 ملزم گرفتار، 2 کروڑ کی نقدی، زیورات برآمد

لاہور (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے سٹی کوتوالی ڈویژن لاہور نے ڈکیتی، اندھے قتل، اغوا برائے تاوان اور زیادتی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 34ملزمان کی گرفتاریوں سمیت 2کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی و زیورات برآمد کرلیے، گزشتہ 4ماہ کے دوران 143مقدمات کا چالان پیش کیا اور 12گینگز کے 34ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے دوران تفتیش اب تک 160مقدمات ٹریس کیے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور لوٹی ہوئی کروڑوں روپے کی رقم متاثرین میں تقسیم کی۔ اس حوالے سے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی عثمان حیدر کا کہنا تھا کہ ڈکیتی زیاد تی اندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کرکے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان کے قیام کے لیے ایس ایس پی سی آئی عثمان باجوہ کی سربراہی میں سی آئی اے دن رات محنت کے ساتھ ساتھ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ عثمان حید ر نے بتایا کہ سی آئی اے کوتوالی نے 12گینگز کے 34 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 42اشتہاریوں جس میں 34اے کیٹگری کے اشتہاری شامل ہیں ان کو گرفتار کیا، ڈی ایس پی کوتوالی کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کوتوالی نے اہم مقدمات جس میں اندھے قتل اور شارع عام پر وارداتیں کرنے والے گینگز کو گرفتار کیا۔ چند روز قبل مصری شاہ کے علاقہ میں 6سالہ بچی ثمرا درانی کے قاتل کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان میں عمران عرف پستول ،قاسم اور محسن شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...