کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ میں اس وقت غیرانسانی رویہ دیکھنے میں آیا جب ایک مریضہ کو فرش پر گھسیٹ کر لے جایا جارہا تھا۔ مریضہ کو گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مریضہ کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ سٹریچر کی عدم دستیابی پر مریضہ کو گھسیٹ کر لیکر گئے۔ تاہم ایم ایس نے الزام کی تردید کرتے کہا کہ ہسپتال میں سٹریچر کی کوئی کمی نہیں۔
کوئٹہ: سٹریچر کی عدم دستیابی پر مریضہ کو گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو وائرل‘ ایم ایس کی تردید
May 01, 2019