برسلز(این این آئی) فلسطینی امور اسیران کے شعبہ تحقیق و مطالعہ کے چیئرمین عبدالناصر فراونہ نے برسلز میں فلسطینی بچوں کے اسرائیلی زندانوںمیں قید کیے جانے کے حوالے سے کانفرنس کے موقع پر رپورٹ پیش کردی،ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 1967ء کی جنگ کے بعد اسرائیل نے 50 ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں جیلوں میں قید کیا، 16 ہزار 655 فلسطینی بچے 2000ء میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے بعد گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالے گئے۔