واشنگٹن (آن لائن )امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں روسی خفیہ اداروں کے کردار کے بارے میں تحقیقات کرنے والے امریکا کے ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روزن اسٹین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل 11 مئی کو سبکدوش ہو جائیں گے‘ ان کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کافی عرصہ سے کشیدہ تھے تاہم صدر کے نام اپنے خط میں انہوں نے صدر کی تعریف کی اور خاص طور سے ان کی حس مزاح کو سراہا ہے۔ وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹیشن جیفری روزن کو راڈ روزن اسٹین کا جانشین نامزد کردیا ہے۔
ٹرمپ کابینہ کا ایک اور وزیر مستعفی‘ جیفری روزن جانشین نامزد
May 01, 2019