کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جعلی اکاؤنس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشا نے نیب افسروں کے سامنے زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا نے بتایا کہ سندھ ریونیو افسروں کی مدد سے باغ ابن قاسم میں قیمتی اراضی الاٹ کروائی۔ اراضی 27 جولائی 2008 ء کو الاٹ کروائی۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں نے بھی الاٹمنٹ میں ساتھ دیا۔