نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست، سپریم کورٹ پرسوں سماعت کریگی

اسلام آباد (نما ئندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جسے جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ نظرثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی اور ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں رجوع کیا تھا جس پر عدالت عظمیٰ نے انہیں طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی جو سات مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...