خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملدرآمد اور سروس ڈلیوری کے موضوع پر اسٹیک ہولڈرز ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (لیڈی رپورٹر) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 30 اپریل بروز منگل نجی ہوٹل میں ایک اسٹیک ہولڈرز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ تقریب کے شرکاء میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر صوبائی محکموں کے افسران اور سٹاف این جی اوزکے نمائندوں میڈیا اور خواتین کی خود مختاری کیلئے کام کرنے والے دیگر سٹیک ہولڈرز بھی شامل تھے تقریب کا آغاز قرآت اور نعت سے کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مسز ارم بخاری نے افتتاحی کلمات ادا کئے تھے تقریب کے آغاز میں مسز ارم بخاری نے کہا کہ ہم اقدامات اٹھانے کے مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے موثر ترین عملدرآمد کے مراحل میں قدم رکھ چکے ہیں جس میں ویمن ہسٹالز کا قیام اور سہولیات کی فراہمی ڈے کیئر سنٹرز الٹراایکٹوویب سائٹ اور خواتین کے خصوصی میگزین جیسے اقدامات پر عملدرآمد ہونا شامل ہے۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ مس آشفہ ریاض فتیانہ نے الوداعی کلمات ادا کئے اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور عملہ کی کوششوں کو سراہا انہوں نے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرنے والے دوسرے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاکوشوں کو بھی داد دی۔

ای پیپر دی نیشن