رمضان بازاروں میں آٹا کی مسلسل سپلائی کے ذمہ دار افسران ہونگے :صالحہ سعید

May 01, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے رمضان بازاروں میں آٹا کی مسلسل سپلائی اور مصنوعی گراں فروشی کو روکنے کے لیے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ افسران آٹا کی سپلائی کے حوالے سے مکمل طور پر ذمہ دار ہونگے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کوآٹا کی سپلائی اور ایس او پی کے مطابق فروخت کروانے کیلئے کنٹرول روم بنانے اورجی اے (ریونیو) ون کو آٹا کی سپلائی اور فروخت کے حوالے سے تمام تر ڈیٹا روزانہ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ رمضان المبارک میں مصنوعی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیںہیںاورفروٹ و سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ اور اس میں مکمل شفافیت کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں۔تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فروٹ و سبزی منڈیوں کا دورہ کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر ز اور ایڈمنسٹریٹرز اپنی حدود کی منڈیوں کو روزانہ چیک کریں گے اورنیلامی صرف اوپن ہی ہو گی۔تمام آڑھتی حضرات پرنٹڈرسید جاری کریں گے اورتمام آڑھتی حضرات 1979کے رولزکے مطابق اپنی کمیشن وصول کریں گے۔ علاوہ ازیںڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے اشیاء ضروریہ کی رمضان بازاروں میں سپلائی کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا د ی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر ایڈمن آفیسر لاہور اشیاء ضروریہ کی رمضان بازاروں میں فراہمی پر نظر رکھنے کیلئے کنٹرول روم بنائے اور فئیر پرائس شاپس پر سپلائی کیلئے جی اے ریونیو(ٹو) کو ڈیوٹی پر معمور کیا گیا ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں میں رمضان المبارک کے مہینے سے قبل امن و امان اکا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ علمائے کرام امن کے پرچار اور مذہبی رواداری کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جس علاقے میں ہوٹل کھلا ہو اس کی اطلاع ڈی سی آفس میں دیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے امن کمیٹی کو پرائس کنٹرول اور رمضان بازاروں کے انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔ رمضان میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں کے باہر صٖفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور رمضان میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیئے جائیں۔

مزیدخبریں