علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور (صباح نیوز) لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کی عدم موجودگی کے باعث ڈیوٹی جج جواد الحسن نے پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عبدالعلیم خان نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے جیل حکام کو حکم دیا کہ عبدالعلیم خان کو دوبارہ 13 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوران سماعت ڈیوٹی جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس آ گیا۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حتمی تفتیشی رپورٹ جیسے ہی تیار ہو گی پیش کر دیں گے۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ اگر ریفرنس تیار نہیں کرتا تو ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیش کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن