اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے یونین کے دھرنے کے خلاف این آئی آر سی سے سٹے لے لیا ہے ،یونین کے عہدے داروں کو کسی بھی غیر قانونی دھرنے اور ہڑتال کرنے سے روک دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ورکرز یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں کارپوریشن کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا تھا اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کا بھی اعلان کیا تھا جسکو کارپوریشن کی لیگل ٹیم نے این آئی آر سی میں چیلنج کردیا تھا ۔