لاہور(کلچرل رپورٹر)ہارراردوفلم ’’کون ہے ‘‘پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردی ۔فلم کی نمائش 3مئی کو پنجاب کے علاوہ ملک بھر کے سینماگھروں میںنمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم کے ہدایتکار سید قاسم ہیں۔ستاروں میں جان عمر قاضی،کرن نور،جیاعلی،نواز خان،اظہر رنگیلا،ریجا،راحیہ آغا اور راشد محمود کے علاوہ دیگر فنکار شامل ہیں۔