سری لنکا میں پائی جانے والی کشیدگی اور غیریقینی صورت حال میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے وہاں پرموجود تمام سعودی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں باشندوں سے کہاگیا کہ وہ ملک میں جاری موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک چھوڑ دیں۔قبل ازیں سعودی عرب کی طرف سے سری لنکا میں موجوداپنے شہریوںسے کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پیدا ہونےوالے حالات میں سعودی باشندے سری لنکا کے قانون کا احترام کریں اورسیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے نئے اقدامات میں سری لنکا کی حکومت کا ساتھ دیں۔
سری لنکا میں موجود سعودی شہریوں کووہاں سے کوچ کرنے کی ہدایت
May 01, 2019 | 12:38