کراچی : شہرقائد کے باسیوں کو محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا، آج اورکل پارہ40سے42ڈگری کےدرمیان رہنےکاامکان ہے، ہیٹ ویو4مئی تک شدید گرمی اورلوکےتھپیڑوں کاباعث بنےگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اورکل پارہ40سے42ڈگری کےدرمیان رہنےکاامکان ہے، سمندری ہوائیں مختصروقت کےلیے دن بھرمنقطع ہوتی رہیں گی جبکہ شمال مغربی سمت کی گرم ہوائیں درجہ حرارت میں اضافےکاباعث بن سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب کم ہونےسےحالیہ ہیٹ ویودرمیانےدرجےکاہے، آج سےشہر میں ہیٹ ویو کے سبب غیرمعمولی گرمی پڑنےکاامکان ہے، ہیٹ ویو4مئی تک شدید گرمی اورلوکےتھپیڑوں کاباعث بنےگی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں تین دن تک ہیٹ ویو رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے، اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر 115 ہیٹ اسٹروک سینٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔