امریکہ اورطالبان کے نمائندوں کے درمیان قطر میں امن مذاکرات کا چھٹا دور

May 01, 2019 | 17:45

ویب ڈیسک

افغانستان میں 17 سا ل سے جاری جنگ کے خاتمے کےلئے امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان قطر میں امن مذاکرات کا چھٹا دور شروع ہوگیا ہے۔

 توقع ہے مذاکرات کے اس دور میں افغانستان میں امن کےلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اوران کا وفد لڑائی کےخاتمے کےلئے پہلےقدم کے طور پر جنگ بندی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

 ادھر زلمے خلیل زاد نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان افغانوں کے درمیان مذاکرات کا عمل تیز کرنے کےلئے کوششوں کی حمایت کررہا ہے اور افغانستان میں تشدد کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں