کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 23 سال بتاتے ہیں کہ جدوجہد کیسے ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ’اللہ نے مجھے سیاست میں آنےسے قبل تمام نعمتوں سے نوازا اور میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے سیاست میں آیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’جمہوریت بچانے کا شور مچا کر اپنی چوری بچانا چاہتے ہیں، اسمبلی میں شور مچانے کا مقصد این آر او کا حصول ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ جب 60 کی دہائی میں ہمارے حکمران بیرون ملک جاتے تھے تو ان کی عزت ہوتی تھی، لیکن اب عزت کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حکمرانوں نے اپنے بارے میں سوچنا شروع کر دیا، جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو ملک اور قوم تباہ ہو جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 22 برس حکمرانی کرنے والے ایک ہسپتال تعمیر نہیں کر سکے جہاں ان کا علاج ممکن ہوسکے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ کہ’جب ایک حکمران چوری کرتا ہے تو سارا نظام برباد ہوجاتاہے‘۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 23 برس جدوجہد کی مثال ہے، جدوجہد میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں اور لوگ دلبرداشتہ ہو کر چلے اور کچھ رک جاتے ہیں۔