سفارتی محاز پر بھارت کو ایک اور شکست, پاکستان نے کشمیری جدوجہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی

May 01, 2019 | 19:36

ویب ڈیسک

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی سازش ناکام بنادی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندیوں کی یو این کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو  بدھ کو دہشت گرد قرار دیا جانا شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قرارداد پر بھارت اور امریکا کا موقف مسعود اظہر کو کشمیر اور پلوامہ حملے سے جوڑنے کا تھا جس پر پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ اور کشمیری جدوجہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسعود اظہر کا تعلق پلوامہ و کشمیری حق خود ارادیت سے الگ کرنے کا پاکستانی موقف مان لیا گیا۔یاد رہے کہ امریکا مسعود اظہر کا معاملہ سلامتی کونسل لیکر گیا تھا لیکن چین کی مخالفت پر امریکا مسعود اظہر کا معاملہ واپس یو این کمیٹی میں لے آیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کشمیر کی تحریک حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا اور اس بھارتی ناکامی کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا گیا ہے.

مزیدخبریں