محنت کشوں کاعالمی دن اس عہد کی تجدیدکے ساتھ منایاگیا کہ محنت کشوں کی عظمت کااعتراف اوراُن کے حقوق کاتحفظ کیاجائے گا۔اس سال دن کاموضوع ہے ''سماجی واقتصادی ترقی کے لئے کارکنوں کومتحدکرنا''محنت کشوں کاعالمی دن مزدوروں کے اس قتل عام کی یادمیں منایاجاتاہے جنہوں نے 1886ء میں شکاگومیں مزدوروں کے حقوق کاتحفظ کرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔آج عام تعطیل ہے اورمحنت کشوں اورتاجروں کی تنظیموں نے دن کی اہمیت کواجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگراموں کااہتمام کیاہے۔پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی1972 میں تشکیل دی گئی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل قراردیاگیاتھا۔اس پالیسی کے تحت سماجی تحفظ کے نظام' اولڈ ایج بینیفٹ سکیموں اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کا قیام بھی عمل میں آیا۔