اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیرل کمپنی لمیٹڈ (ایس ای اے آر ایل) کی بعد ازٹیکس آمدنی میں 20.62فیصد کمی ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 1155 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران کمپنی کو 1455 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیرل کی بعد از ٹیکس آمدن میں 300ملین روپے یعنی 20.62 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 6.85 روپے کے مقابلہ میں 5.44 روپے فی حصص تک کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران دیگر آمدن میں 72.49 فیصد کمی اور ٹیکسز میں 397.22 فیصد اضافہ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔
سیرل کمپنی کی آمدنی میں چھ ماہ کے دوران 20.62فیصد کمی
May 01, 2020