اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباء اوراس کے نتیجہ میں دنیاء بھرمیں لاک ڈاون کی وجہ سے مارچ کے مہینہ میں پاکستان کے حسابات جاریہ کے خسارہ میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 99 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ سال مارچ میں حسابات جاریہ کے خسارہ کا حجم 823 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا، مارچ 2020ء میں یہ خسارہ 6 ملین ڈالر رہا۔ مجموعی طورپر جاری مالی سال کے 9 ماہ کے دوران حسابات جاریہ کے خسارہ میں 73.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جولائی 2019ء سے لیکر مارچ 2030 تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے خسارہ کاحجم 2.768 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں حسابات جاریہ کے خسارے کاحجم 10.284 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اشیاء کی تجارت میں جاری مالی سال کے دوران خسارے میں 31 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال میں اشیاء کی تجارت میں خسارے کاحجم 21.262 ارب ڈالر تھا جو جاری مالی سال میں کم ہوکر14.68 ارب ڈالررہ گیا۔ اس طرح خدمات کے شعبہ میں خسارے میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر30 فیصد کی کمی ہوئی ہے