ایف بی آر کی گریڈ 21کے متعد د دوسرے افسر تبدیل

May 01, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر بجٹ سے چار ہفتے قبل روائت کے خلاف افسروں کے وسیع پیمانے پر تبادلے کر دئے ہیں ،تبدیل ہونے والے افسروں کا تعلق ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز گروپس سے ہے اور ان میں متعدد ایف بی آر کے ممبران شامل ہیں ،ان میں گریڈ 19سے 21تک کے افسر شامل ہیں ،بدلنے والے افسروں کی مجموعی تعداد80سے ذائد ہے ،گریڈ 21 ان لینڈ ریونیو کے جو افسر تبدیل ہوئے ان میں ممبر ڈاکٹر اشفاق تونیو کو چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور ،سیما شکیل کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن سے تبدیل کر کے ممبر ایف بی آ ر بنا دیا گیا ،فیض الہی میمن کو ممبر ایڈمن ایف بی آر ،سید ندیم حسین رضوی کو ممبر آئی آر اپریشن ایف بی آر ،عاصم ماجد خان کو ڈی جی ری ٹیل۔لبنی ایاز کو ممبر ایف بی آر ہیڈ کواٹرز ،ایوب حمیدمیمن کو چیف کمشنر ایل ٹی یو کراچی ،بختیار محمد کو ممبر فیٹ ایف بی آر ،محمد قاسم صمد کو ممبر ٹی پی اے ایف بی آر ،عنبرین افتخار احمد کو ممبر ایچ آر ایم ایف بی آر،شاہد اقبال بلوچ کوممبر ایف بی آر لگا یا گیا ہے ،کسٹمز گروپ میں متعدد کلیکٹرز کو تبدیل کیا گیا ہے ،گریڈ20کے عبدلاقادر میمن کو کلیکٹر ایم سی سی پورٹ قاسم ،عدنان اکرم کو کلیکٹر ایڈ جوڈیکیشن اسلام آباد ،فیض احمد کو ڈی جی انترنل آڈٹ ،ممتاز علی کھوسو کو ڈی جی ٹرینگ کراچی ،سید اسد رضا کو ڈی جی اننٹلی جنس لاہور،ریاض احمد کو کلیکٹر ایم سی سی اپریذمینٹ ( سہو لت)کراچی،فیاض علی کو کلیکٹر سیال کوٹ، آسف عباس کو کلیکٹر ایم سی سی لاہور ،منزہ مجید کو کلیکٹر ایم سی سی انفورسمنٹ ملتان ، گریڈ 21کے افسر اور ڈی جی انتلی جنس اسلام آباد محمد زاہد و تبدیل کر کے ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ،عبدالرشید شیخ کو ڈی جی انٹیلی جنس اسلام آباد،سرفراز احمد ورئیچ کو ممبر ایف بی آر ،عبدالباسب چودری کو ممبر ایف بی آر اسلام آباد ،فیاج احمد کو چیف کلیکٹر انفوسمینٹ لاہور محمد عامر کو چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان تعینات کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں