اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اٹھارہوں ترمیم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو قائل کرلوں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں۔ کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے اپوزیشن سے ہی سوال پوچھ لیا کہ بتایا جائے اٹھارہویں ترمیم کو کس سے خطرہ ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی پوچھ نہیں رہا تھا اس لیے انہوں نے 18 ویں ترمیم ایشو کھڑا کردیا۔بلاول بھٹو کو منا لوں گا اٹھارہویں ترمیم پر بات نہ کریں۔قومی حکومت اور وزارت اعظمی کی تبدیلی پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی ان حالات میں وزیر اعظم کیا کوئی وزیراعلی بھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یا وزیراعلی تبدیل ہو بھی گیا تو پھر سے حکومت نہیں بن پائیگی۔