لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جدید دورکی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے۔ کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کا رائز پنجاب پروگرام اور کرونا کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا قیام اسکی مثالی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا سات جامع نکات پر مشتمل رائز پنجاب پروگرام سماجی تحفظ‘ سکول ایجوکیشن‘ گورننس‘ صحت کی کم از کم بنیادی سہولیات‘ کرونا کے بعد معاشی بحالی و استحکام‘ رسک کمیونیکیشن اور رسک فنانسنگ جیسے معاملات کا احاطہ کرتا ہے۔ جو پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری ماہرین کی مشترکہ کاوش ہے۔ ورکنگ گروپ سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج کی روشنی میں پالیسی سازی کے لئے حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گا۔