لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں معمر جوڑے کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قید کی سزا سمیت بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ بم کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے قید کی سزا اور 14,500 پائونڈز جرمانہ کر دیا۔ جوڑے نے سائوتھ ویلز کونسل کو تین بار فون کال کرکے بم کی جھوٹی اطلاع دی۔ دو بار کونسل کے ایک سو پچاس ملازمین کو عمارت خالی کرنی پڑی۔ اکہتر سالہ رونلڈ لارنس کو 16 ماہ جبکہ شارن گڈون کو 12 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔ بار بار جھوٹی اطلاع دینے پر کونسل نے جوڑے پر فراڈ کا مقدمہ چلایا تھا۔
برطانیہ: بم کی جھوٹی اطلاع پر معمر جوڑے کو 12 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
May 01, 2020