ملک میںآج سے 6مئی تک بارشوں کا امکان

اسلا م آباد(صباح نیوز) آج جمعہ سے اگلی جمعرات تک ملک کے 90 فیصدعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے 6 مئی تک ملک کے 90 فیصدعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اورسندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان کے اکثرمقامات پرموسلا دھاربارش سمیت آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ ،چمن ، خوجک ، ڑوب، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، ہرنائی، سبی،میختر، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی ، ڈیرہ مراد جمالی، زیارت، نوشکی، خاران، قلات، دالبندین، خضدار، بیلا، اوتھل، آواران، پنجگور، تربت میں اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔دوسری جانب یکم مئی سے 7 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان میں روزانہ آئیں گے۔ وادی چترال ، سوات ، کوہستان ، کاغان ، ناران ، بابو سر ٹاپ سمیت 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔صوبہ پنجاب میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...