اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کرونا وائرس کے باعث قومی اسمبلی کا ’’فزیکل سیشن ‘‘ بلانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔حکومت اور اپوزیشن کے 100ارکان کو اجلاس میں مدعو کیا جائے گا ۔ایوان میں کورم پورا رکھنے کے لئے ہر روز روٹیشن کے تحت کم از کم 87 ارکان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جو ارکان پہلے روز اجلاس میں شرکت کریں گے وہ اگلے روز شرکت نہیں کریں گے ۔ایوان میں طویل مباحثوں اور ہنگامہ آرائی سے گریز کیا جائے گا ۔اس کے لئے پارلیمانی لیڈروں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس 6مئی2020ء کو طلب کر لیا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا تاحال سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن ریکوزیشن پر اجلاس نہیں بلایا معلوم ہوا ہے سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس عید الفطر کے بعد بلانا چاہتے ہیں اس بات کا قوی امکان ہے کہ اپوزیشن سپیکر کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکویذیشن واپس لے لے گی 6مئی2020ء کو ریکویذیشن پر اجلاس بلانے کی آخری تاریخ ہے ۔سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی بجائے اسی روز پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس بلا لیا ہے
کرونا،حکومت اوراپوزیشن قومی اسمبلی کا ’’فزیکل سیشن ‘‘ بلانے پر متفق
May 01, 2020