برلن (نیٹ نیوز)جرمنی نے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کی اپنی سرزمین میں سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور پولیس نے بریمن، برلن، ڈورٹمنڈ، میونسٹر میں حزب اللہ سے منسلک مساجد میںگزشتہ روزچھاپے مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی طرح جرمنی نے اب تک حزب اللہ کے عسکری ونگ پر پابندی عائد کر رکھی تھی جبکہ سیاسی ونگ کو کام کی اجازت تھی۔تاہم انہوں نے اچانک اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے اس پوری تحریک کودہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔جرمنی کے اس اقدام کی فوری طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تائید کی گئی۔