بھارتی حکومت اداروں، حکام کیخلاف سفارتی پابندیاں، اثاثے منجمد، امریکہ داخلے رپ پابندی عائد کی جائے

May 01, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی کمشن کی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں بھارت کو تشویشناک ملک قرار دیئے جانے کے معاملے پر امریکی کمشن نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ کمشن نے کہا ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر مذہبی آزادی کیخلاف کارروائیوں کی اجازت دی ہے اور بین الاقوامی مذہبی آزادی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی۔ بھارتی حکومت‘ اداروں‘ حکام پر سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔ ملوث افراد کے اثاثے منجمد اور امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ کارروائی کیلئے مالیاتی اور ویزا حکام کو پابند بنایا جائے۔ بھارتی وزیر اعظم‘ وزیر داخلہ‘ وزیر دفاع پر پابندیوں کے اطلاق کا امکان ہے۔ بی جے پی، آر ایس ایس‘ پولیس سمیت سرکاری حکام پر پابندیوں کا امکان ہے۔ مودی پر 2005 میں بطور وزیراعلیٰ گجرات بھی سفارتی پابندیاں لگ چکی ہیں۔ نریندر مودی پر گجرات میں مسلم کش فسادات میں کردار پر پابندیاں لگی تھیں۔

مزیدخبریں