اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کے لیے گئے شریف خاندان، میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، نیب کا یہ اقدام قانون کی کھلی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے۔ نواز شریف زیر علاج ہیں، نیب کا یہ اقدام سراسر بدنیتی ہے۔ عمران خان پوری قوم کو اپنے سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔ محمد نواز شریف کیخلاف34 سال پرانے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے۔