مری ( نامہ نگار خصوصی)عوام کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں اور خاص طور پر پبلک پلیس پر سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ جلد سے جلد اس وباء کے پھیلائو کو روکا جا سکے اسی صورت میں ملک سے لاک ڈائون کا خاتمہ ہو گا اور معاشرتی اور معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہونگی ان جذبات کا اظہار سابق تحصیل ناظم پی ٹی آئی تحصیل مری کے رہنما و سر پرست اعلی سواں ویلی ویلفیئر (رجسٹرڈ)مری محمد خورشید عباسی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کورونا وائرس سے بچائو کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹرز سول ہسپتال مری کے میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان بطور عطیہ فراہمی کے موقع پر کیا یہ سامان حفاظتی کٹس دستانے کیپس اورN95ماسک پر مشتمل ہے جو میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے وصول کیا محمد خورشید عباسی نے ایم ایس سول ہسپتال مری کو یقین دلایا ہے کورونا وائرس کے خاتمے تک ہسپتال کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے محمد خورشید عباسی کی سماجی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عوام خود کومحفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں
May 01, 2020