افطاری میں عرق گلاب پینامریضوں کو ہشاش بشاش رکھتاہے

چکوال ( نامہ نگار) ماہ صیام میں افطاری کے وقت ایک گلاس پانی میں ایک تا دو چمچ عرق گلاب ڈال کر پینا روزہ دارکے جسم کو ہشاش بشاش رکھتا ہے ۔طب یونانی پاکستان فورم کے بانی انوارالحسن شاہ چکوالی پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن طبیب سید اختر علی شاہ بخاری پروفیسر حفیظ اللہ بٹ پروفیسر میر ویس حکیم بابا واجد اللہ خان حکیم شاہد محمود سیفی پروفیسر اظہر خان بلوچ پروفیسرحکیم محمد جہانگیر نے اطباے کرام کے ساتھ مشترکہ بیان دیا کہ شوگر بلڈ پریشر اور جسمانی گرمی برداشت نہ کرنے والے افراد کا کسی بھی مشروب ، سادہ پانی یا فروٹ چاٹ میں حسب زائقہ عرق گلاب ڈال کر لینا قلب و دماغ کو سکون تقویت دیتا ہے ۔ بتایا کہ طب یونانی میں ہزاروں سال سیخوشنما خوشبودار گلاب کے پھولوں سے آبی بخارات بنا کر عرق کشید کیا جارہا ہے بے پناہ طبی فوائد کے علاوہ یہ عرق انسانی خون میں شامل ہوکر بدبودار پسینے کا خاتمہ کرنے کے ساتھ قبض کشاء خصوصیات رکھتا ہے۔روزہ دار افراد کے فرحت قلب اور تقویت قلب کا بہترین زریعہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...