بیول (نامہ نگار)ڈاکٹر سید عامر حسین وارثی ،چو ہدری محمد رفیق نے کہا کہ نادرہ دفتر بند ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے بیرون ملک سے آئے ہوئے پاکستانی جن کے شناختی کارڈ کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے اور انہوں نے دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اپلائی کیا ہو اہے نادرہ دفاتر پچھلے کئی ہفتوں سے بند ہیں جبکہ پاکستانی بیرون ملک اس لیے نہیں جا سکتے کہ انکے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں لہذا نادرہ کے اعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ نادرہ دفاتر حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولے جائیں تاکہ لوگ اپنے شناختی کارڈ حاصل کر کے بیرون ملک جا سکیں ۔