مائیکروسوفٹ نے فل اسٹاپ کے بعد ڈبل اسپیس کو متروک قرار دیدیا

فل اسٹاپ کے بعد دو اسپیس دینا غلط ہوتا ہے لیکن مائیکرو سوفٹ ورڈ نے اب جملوں کے درمیان فارمیٹنگ ایرر کے لیے دو اسپیس دیئے ہیں۔ مائیکرو سوفٹ کے اس نئے اسٹینڈرڈ کو زیادہ تر اسٹائل گائیڈز نے اپنالیا ہے۔یہ نیا طریقہ کار مائیکروسوفٹ نے اپنے مشہور ورڈ پروسسینگ ایپلی کیشن میں شروع کیا ہے ایک بلیو ویوی لائن (کسی غلطی کو درست کرانے کے لیے لفظ کے نیچے والا چیکر) کے ساتھ ظاہر کیا جائے گا۔ڈبل اسپیسنگ کا استعمال ٹائپ رائٹنگ دور کا پرانا طریقہ تھا جس میں مساوی چوڑائی کے کیریکٹرز کے مونو اسپیس فونٹس کے ہوتے تھے اور اسکا واضح مطلب یہ ہوا کرتا تھا کہ جملہ ختم ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن