کورونا وائرس‘ برطانوی ویرینٹ تیزی سے پھیلنے والا ہے‘ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

May 01, 2021

کراچی(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے کورونا کی صورتحال پرویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں 13 کوویڈ کے سیمپلز کی اسٹڈی کی گئی، 13 میں سے 10 برطانوی 2 جنوبی افریقا اور 1 برازیلین ویرینٹ پایا گیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت اور اسپتالوں پر شدید دبائو پڑسکتا ہے، برطانوی ویرینٹ تیزی سے پھیلنے والا ہے، جنوبی افریقا اور برازیلین ویرینٹ کے وائرس سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے، ان دونوں ویرینٹس پر ویکسین کا اثر بھی نہیں ہوتا ہے،ویکیسن کرانے کے باوجود بھی یہ ویرینٹ آپ لگ سکتا ہے، اگران دونوں ویرینٹس میں سے کوئی کسی کو لگتا ہے تو بہت زیادہ بیمار ہوسکتے ہیں، موجودہ ویکسین جنوبی افریقا اور برازیلین ویرینٹ پرکوئی اثر نہیں کرتی، گھر میں چھوٹی تقریبات سے پرہیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرضروری باہر نکلنے سے پرہیزکریں، عید کی شاپنگ نہیں کی تو کوئی بات نہیں، لوگ بازاروں میں بنا ماسک کے گھوم رہے ہیں، اگر یہ غیرذمہ داری یونہی رہی تو حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں، سندھ میں اتنے برے حالات نہیں ہیں، اگربھارت کی طرح پھیلا ئوہوا تو ہم مشکل میں آجائیں گے،پہلے سے حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے، شاید لاک ڈان کی طرف بھی جارہے ہیں۔

مزیدخبریں